اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کے منڈیٹ کی تقسیم کا محبوب بیگ نے کیا دفاع - Mehboob Beg on Revolt in PDP

پی ڈی پی کی جانب سے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منڈیٹ کی تقسیم سے کافی کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ درجنوں لیڈران پارٹی سے ناراض ہیں جبکہ بعض نامور لیڈران، جو برسوں سے پی ڈی پی سے وابستہ تھے، پارٹی کو چھوڑ چکے ہین۔‘‘

ڈاکٹر محبوب بیگ میڈیا نمائندوں سے مخاطب
ڈاکٹر محبوب بیگ (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 6:35 PM IST

ڈاکٹر محبوب بیگ میڈیا نمائندوں سے مخاطب (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموںکشمیر) :’’پی ڈی پی نے اس بار سنجیدہ غور فکر، منظم حکمت عملی کے تحت اور میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے امیدواروں میں منڈیٹ فراہم کئے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے آرگنائزیشن جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

بیگ نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی نے حکمت عملی اور امیدوار کی انتخابات میں کامیابی کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے منڈیٹ تقسیم کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ منڈیٹ کی تقسیم سے درجنوں لیڈران و کارکنان پی ڈی پی سے ناراض ہیں اور بیشتر ’ناراض‘ لیڈران پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور دیگر لیڈران بھی، ذرائع کے مطابق، آئندہ دنوں پی ڈی پی سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے، بیگ نے کہا: ’’کسی بھی فیصلے کا کوئی نہ کوئی رد عمل سامنے آ ہی جاتا ہے۔‘‘

محبوب بیگ نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں نئے چہروں کے آنے سے یقینی طور پر پارٹی میں ایک نئی جان پیدا ہوئی ہے۔ ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ ’’پی ڈی پی اپنی پوری قوت اور دم خم کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پی ڈی پی، جموں کشمیر کے لوگوں کی امنگوں کی ترجمانی کرے گی۔ جبکہ جموں کشمیر کی کھوئی ہوئی شناخت اور پہچان کے حوالے سے بھی پی ڈی پی آواز بلند کرتی رہے گی۔

ڈاکٹر محبوب بیگ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جموں کشمیر دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابات کے ماحول میں کوئی بھی لیڈر کہیں بھی جا سکتا ہے ایسے میں راہل گاندھی اگر جموں کشمیر آتے ہیں تو انکی جماعت کے حوالے سے وہ کچھ فیصلے لے سکتے ہیں جو اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی پی میں بغاوت، منڈیٹ نہ ملنے پر جنوبی کشمیر کے کئی لیڈر باغی - Revolt in PDP

’یہ تو ہونا ہی تھا‘ سابق ممبر اسمبلی بھی پی ڈی پی سے ناراض

ABOUT THE AUTHOR

...view details