اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ، شبانہ آتشزدگی میں 10 دکانیں خاکستر - Ten shops gutted - TEN SHOPS GUTTED

شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی میں آتشزدگی کے دوران درجن کے قریب دکانیں اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

بارہمولہ، شبانہ آتشزدگی میں 10 دکانیں خاکستر
بارہمولہ، شبانہ آتشزدگی میں 10 دکانیں خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 1:44 PM IST

Updated : Jul 23, 2024, 3:31 PM IST

بارہمولہ، شبانہ آتشزدگی میں 10 دکانیں خاکستر (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سرحدی علاقہ بونیار کے مرکزی بازار میں دوران شب اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے سبب دس دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق دوران شب قریب ایک بجے ایک دکان سے اچان آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آناً فاناً اپنے آس پاس کی دیگر دکانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

آگ کی اطلاع فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر مرکزی بازار پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں پولیس، فوج اور مقامی رضاکاروں نے بھی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کی مدد کی اور بالآخر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں نصف درجن سے بھی زائد دکانیں آگ کے سبب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بونیار مین مارکیٹ قریب ترین فائر اسٹیشن سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جس کے سبب انہیں یہاں تک پہنچنے میں کچھ وقت لگا۔ ادھر، متاثرین نے بتایا کہ آگ کے سبب دکانیں اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی جس سے دکانداروں کی جمع پونچی ختم ہو گئی۔ مقامی باشندوں نے حکام سے متاثرین کی مدد اور فوری بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سرحدی قصبہ اوڑی میں گزشتہ چند برسوں کے دوران آتشزدگی کے درجنوں واقعات پیش آئے جن میں رہائشی مکانات اور دکانوں کو شدید نقانقصان پہنچا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بونیار میں ایک فائر سروس اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو جانی و مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاحتی مقام دود پتھری میں کئی اسٹال خاکستر

Last Updated : Jul 23, 2024, 3:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details