اننت ناگ:لارنو اننت ناگ میں محکمہ مال پولیس اور فوڈ کنٹرول کی ایک مشترکہ ٹیم نے لارنو کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا،جس دوران چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیاء کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ماہ رمضان کے متبرک مہینے کے پیش نظر لارنو کوکرناگ میں تحصیلدار کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مہم میں ریونیو، جموں کشمیر پولیس اور فوڈ کنٹرول کی ایک مشترکہ ٹیم نے لارنو کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا،۔
مہم کے دوران ناجائز منافع خوروں اور خراب سبزیوں اور غیر معیاری میوہ کو فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس دوران چیکنگ ٹیم نے دکانداروں کے تمام اشیاء کی جانچ کی، جبکہ غیر معیاری سبزیوں کو فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھی خبردار کیا گیا کہ وہ اس بابرکت مہینے میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں اور منافع خوری سے پرہیز کریں٬ وہی عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔