سرینگر: سنٹرل فار ریسرچ ان رورل اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ( سی آر آر ڈی) چندی گڑھ کی جانب سے نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن کے چیئرمین منظور احمد وانگنو کو ماحولیاتی تحفظ میں ان کے غیر معمول کام کے اعتراف میں تیسرے گرین چندی گڑھ ایواڑد سے نوازا ہے۔ اس حوالے سے سرینگر میں پروقار تقریب اہتمام کیا گیا۔
سی آر آر ڈی چندی گڑھ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں کانفرنس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منوج تیوتیا، ٹروال اینڈ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں، سابق بیوروکیٹس، ماہرین تعلیم اور رضاکاروں کے علاوہ کئی دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
اس موقعے پر شرکاء نے ماحولیاتی تحفظ میں وانگنو کی نمایاں کام اور ان کی انتھک محبت کی بے حد ستائش کی اور انہیں ایوارڈ سے نوازنے پر سی آر آر آئی ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کے دوران ماحولیات کی اہمیت اور اس کے تحفظ پر روشنی ڈالی گئی، جب کہ قدرتی وسائل کے تحفظ سے متعلق اجتماعی ذمہ داریوں پر بھی زور دیا گیا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
منظور وانگنو تیسرے گرین چندی گڑھ ایوارڈ سے سرفراز - 3rd Chandigarh Green Award - 3RD CHANDIGARH GREEN AWARD
سنٹرل فار ریسرچ ان رورل اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ نے نگین جھیل کنزرویشن آرگنائزیشن کے چیئرمین منظور وانگنو کو تیسرے گرین چنڈی گڑھ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں ماحولیاتی تحفظ کے لیے دیا گیا ہے۔
منظور وانگنو تیسرے گرین چندی گڑھ ایوارڈ سے سرفراز
Published : Apr 27, 2024, 5:11 PM IST
مزید پڑھیں:مغربی بنگال کی تقدیرہ بیگم پدما شری اعزاز سے سرفراز
ایسے میں ماحولیات کی بہتری کے لیے لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کو ڈل اور نگین جھیلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ ایسے آبائی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔