بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں حکام نے منگل کو ایک آدم خور تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تیندوے نے دو ہفتوں کے دوران دو کمسن بچوں کو نوالہ بنایا تھا۔
اطلاعات کے مطابق بڈگام کے خانصاحب اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران آدم خور تیندوے نے خوف ودہشت ماحول قائم کر رکھا تھا، لوگ غروب آفتاب کے بعد ہی گھروں میں محصور ہو کررہ جاتے تھے۔
مذکورہ آدم خور تیندوے نے دو ہفتوں کے دوران دو بچوں کو نوالہ بنایا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تیندوے کو گولی مارنے کا حکم دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ہارون بڈگام میں آدم خور تیندوے کونشانہ بازوں نے گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا جس کے بعد اب لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ حالیہ واقعہ کے پس منظر میں ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لابرو سے ہدایات ملنے کے بعد حکام نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے جال بچھا تھا تاہم وہ بے ثود ثابت ہوا