اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک - MAN DIED BY TRAIN iN BUDGAM

Train Crushes Man in Budgam: سری نگر بڈگام ریلوے جنکشن میں ٹرین کی زد میں آنے کے سبب ایک شخص کی موقعے پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ہلاک ہوئے شخص کی شناخت پارنیوا کے ساکن سہیل احمد بھٹ ولد عبدالاحد بھٹ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 12:37 PM IST

Updated : Jul 18, 2024, 12:49 PM IST

Man comes under train died on spot here in Srinagar Budgam railway junction
سرینگر بڈگام سیکشن میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک (ETV Bharat Urdu)


بڈگام:وسطی کشمیر کی ریلوے لائن سرینگر-بڈگام سیکشن میں ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص سہیل احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکن پارنیوا بانہال سے بارہمولہ جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر فوت ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Train Crushes Man in Baramulla بارہمولہ میں چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی موت


اس واقعے کی خبر ملتے ہی بڈگام پولیس کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاش کو طبی و قانونی کارروائی پورا کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے بڈگام پولیس نے اس حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے بڈگام میں حادثے پیش آتے ہی رہتے ہیں۔ اس سے قبل تیئیس فروری سنہ 2023 کو بڈگام ضلع میں ایک عمر رسیدہ شخص کی ٹرین کی زد میں آنے کے سبب موت ہوگئی تھی۔ اس وقت ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ ٹرین نے بڈگام-سرینگر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پلوامہ ضلع کے لگورا کے باشندے ثناء اللہ بھٹ نام کے شخص کو ٹکر مار دی تھی، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ لیکن مذکورہ شخص کو جب زخمی حالت میں ایک نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، اسی درمیان اس کی موت واقع ہوگئی۔

Last Updated : Jul 18, 2024, 12:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details