پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ڈاکٹر بلال احمد آزاد امیدوار کے طور پر ضلع پلوامہ کے پانپور اسمبلی حلقہ سے الیکشن میں اپنے قیسمت آزما رہے ہیں۔ ڈاکٹر بلال احمد بٹ جو ملائیشیا سے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے کے لیے واپس آئے ہیں، جو بدلتے جموں و کشمیر کے خواب اور وژن کے ساتھ ہیں۔
ضلع پلوامہ کے پانپور اسمبلی حلقہ پر 7 امیدوار ایک الگ منشور کے ساتھ آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر بلال احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ معاشرے کو بدعنوانی سے پاک بنانے پر مرکوز رہے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کام کریں گے۔