اننت ناگ:مزکر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کولگام میں منعقدہ دو روزہ تقریب 30 جولائی کی شام کو شروع ہوئی اور اگلے روز پران آہوتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب شیو دھام کالونی ویسو کولگام کے احاطہ میں موجود شیو مندر میں منعقد ہوئی جس میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر پنچ مکھی شیو دھام کے سلسلہ میں ورشک ہاون کا اہتمام کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ وترن نوید کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقعے پر قریبی اور دوردراز علاقوں سمیت ملک کے مختلف مقامات سے کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند موجود رہے جنہوں نے اس سالانہ مہا یگیہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔