اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ - Amarnath Yatra - AMARNATH YATRA

رواں برس 29جون سے امرناتھ یاترا شروع ہو رہی ہے اور اس حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

منوج سنہا
منوج سنہا (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 6:50 PM IST

اننت ناگ :جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پہلگام میں منعقدہ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جائزہ اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یاترا کے راستوں پر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں، ڈاکٹروں اور نرسنگ عملہ، ڈیوٹی افسران، ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیموں اور صفائی ستھرائی کے عملے کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’انہوں نے (منوج سنہا نے) متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے موثر کام کاج کی نگرانی کے لیے سرشار اور مستعد افسران کی ضرورت پر زور دیا۔‘‘

ایل جی منوج سنہا نے کیا نونہ ون بیس کیمپ کا معائنہ (ای ٹی وی بھارت)

بیان کے مطابق منوج سنہا نے کہا: ’’یاتری، جموں و کشمیر کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ اس لئے تمام اسٹیک ہولڈرز محکموں، پولیس، سیکورٹی فورسز اور سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے، جبکہ پریشانی سے پاک یاترا کے لئے بہترین انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔‘‘ اجلاس کے دوران محفوظ اور ہموار یاترا کے لیے یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں خاطر خواہ بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا کے راستے پر ہموار انتظامات، آکسیجن سلنڈروں کے مناسب اسٹاک اور کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال کے لیے ایمبولینسز اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ (ETV Bharat)

انہوں نے راستے کی دیکھ بھال، قیام، بجلی، پانی کی فراہمی، مواصلات، صحت کی خدمات اور فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کے لیے دستیاب سہولیات کا معائنہ کرنے کے لیے پہلگام کے نونہ ون بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شری امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری - Shri Amarnath yatra 2024

ABOUT THE AUTHOR

...view details