اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لیفٹیننٹ گورنر نے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے شہری بس ڈرائیور کی اہلیہ کو تقرری کا خط سونپا - appointment letter to driver wife

جموں و کشمیر کے ریاسی میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک بس ڈرائیور کی موت ہوگئی تھی۔ بعد میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو بس ڈرائیور کی اہلیہ کو تقرری کا خط دیا۔

مقتول ڈرائور کی اہلیہ کو ملی نوکری
مقتول ڈرائور کی اہلیہ کو ملی نوکری (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 5:42 PM IST

ریاسی (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو ریاسی ضلع میں عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے گئے بس ڈرائیور کی اہلیہ کو تقرری کا خط دیا۔ جس سے اس کو آگے کی اپنی زندگی گزارنے کا سہارا مل گیا اور اس نے گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔

سرکاری ترجمان کے مطابق ریاسی کے بس ڈرائیور وجے کمار کی بیوی رینو شرما کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں ایک تقریب میں ہمدردی کی بنیاد پر سرکاری ملازمت کا خط حوالے کردیا۔ ریاسی کے ڈپٹی کمشنر ویش پال مہاجن اور بس ڈرائیور کے خاندان کے دیگر افراد بھی راج بھون میں موجود تھے۔

وجے کمار اور اس کے کنڈکٹر ارون کمار (19) اور دیگر سات مسافر اس وقت ہلاک ہوگئے جب 9 جون کی شام شیو کھوری مندر سے کٹرا جانے والی 53 سیٹوں والی بس پر عسکریت پسندوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں یہ بس پونی علاقے کے ٹیریاتھ گاؤں کے قریب سڑک سے گہری کھائی میں جا گری اور نو لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ اور اس میں 41 دیگر مسافر زخمی ہوگئے تھے۔ اس بس میں اتر پردیش، راجستھان اور دہلی کے مسافر سوار تھے۔ ان زخمیوں کو ضلو اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا تھا۔ علاج کے ان کو انکے مقام تک پہنچا دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details