ترال(پلوامہ):وادی کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کا بغل بجنے کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور ہر سیاسی پارٹی عوام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بیچ آج آر ایس ایس سنگٹھن کی جانب سے حاجن ترال میں ایک پبلک آؤٹ ریچ پروگرام منقعد کیا گیا، جس میں سٹیٹ صدر عبدل حسن بٹ یوٹی کارڈنیٹر ملک ظہور ، یوٹی جرنل سیکٹری عالیہ پروین، بشیر احمد لون ڈسٹرک پرذیڑینٹ کے علاوہ کئی لیڈران موجود رہے۔
لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لیڈران نے بتایا کہ وہ آنے والے لوک سبھا الیکشن میں نریندری مودی کو اپنا ووٹ دے کر اسے کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی رول نبائیں گے تاکہ ملک میں تعمیر ترقی کا دور جاری رہے۔