سرینگر (جموں کشمیر) :جہاں ایک جانب ادھمپور پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے دوران 19 اپریل کو ووٹنگ کے لیے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، وہیں امیدواروں کے مالیاتی پروفائل، سیاسی میدان میں بحث کا ایک مرکزی نقطہ بن گئے ہیں۔ اس حلقے میں قابل ذکر/ غیر معمولی اثاثوں کے حامل امیدواروں اور معمولی اثاثوں کے حامل امیدواروں میں واضح تفاوت ہے۔ آئیے انتخابی کامیابی کے لیے کوشاں چھ امیر ترین دعویداروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ (بی جے پی)
عمر: 67
رہائش: جموں
کل مجموعی اثاثے:3،33،16،327 روپے
اثاثے: ڈاکٹر سنگھ کے وسیع پورٹ فولیو میں فکسڈ ڈپازٹس، جموں اور نوئیڈا میں رہائشی جائیدادیں، قیمتی گاڑیاں، زرعی اراضی اور سونے کے زیورات شامل ہیں۔ ان کی مالی صلاحیت، ان کے سیاسی تجربے اور تعلیمی پس منظر کے ساتھ انہیں انتخابی دوڑ میں ایک مضبوط دعویدار کے طور پر پوزیشن میں لاتی ہیں۔
چودھری لال سنگھ (کانگریس)
عمر: 65
رہائش: کٹھوعہ
کل مجموعی اثاثے: روپے 2،65،30،270 (بشمول شریک حیات کے اثاثے)
اثاثے: لال سنگھ کی مالی قدر بنیادی طور پر مختلف قسم کی سرمایہ کاری سے ہوئی ہے؛ بشمول نقد، بینک ڈپازٹس، سونا، گھریلو سامان اور غیر منقولہ جائیداد۔ زیر التوا قانونی مقدمات اور واجبات کے باوجود، ان کے اہم اثاثے انتخابی میدان میں ان کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔
بلوان سنگھ (جے کے این پی پی)
عمر: 57
رہائش: ریاسی
کل مجموعی اثاثے: 15،34،004 روپے
اثاثے:بلوان سنگھ کی دولت بنیادی طور پر نقد، بینک بیلنس، سونا اور زرعی زمین سے حاصل کی گئی ہے۔ زیر التواء فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے کے باوجود ان کے کافی اثاثے حلقے میں ان کے مالی استحکام کو ظاہر کرتے ہیں۔