اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کی ڈور ٹو ڈور مہم جاری - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یونٹ پلوامہ کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس کے لیے انہوں نے ڈور ٹو ڈور مہم بھی شروع کردی ہے۔ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ لوگوں کی آواز موجودہ وقت کی ضرورت ہے اور پی ڈی پی جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

پی ڈی پی کی ڈور ٹو ڈور مہم
پی ڈی پی کی ڈور ٹو ڈور مہم (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 4:37 PM IST

پی ڈی پی کی ڈور ٹو ڈور مہم (ETV Bharat)

پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یونٹ پلوامہ نے پارلیمانی انتخابی مہم میں تیزی لائی ہے جس کے تحت ضلع بھر میں پارٹی کارکنان کے علاوہ سرینگر نشست کے امیدوار گھر گھر مہم میں شامل ہورہے ہیں وہیں اس مہم کے تحت انہوں نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ایک روڈ ریلی اور عوامی کنونشن کا انعقاد کیا۔

یہ روڈ ریلی ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ سے شروع ہوئی اور ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں نیوہ، رہمو، تلسورہ سے ہوتی ہوئی ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں اختتام پذیر ہوئی۔

پروگرام کے دوران وحید الرحمان پرہ نے مختلف مقامات پر عوامی ریلیوں سے خطاب کیا اور عوام سے پارلیمانی انتخابات میں ان کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ لوگوں کی آواز موجودہ وقت کی ضرورت ہے اور پی ڈی پی جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی حمایت میں ووٹ دیں تاکہ وادی سے ایک جرات مندانہ آواز ملک کی پارلیمنٹ تک پہنچے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے اس مہینے کی 13 تاریخ کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور انتخابی مہم میں اب چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہم میں تیزی لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details