اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے پاش نظر سیاسی گہماگہمی عروع پر پہنچ چکی ہے۔تمام سیاسی جماعتیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کی جاری ہے۔اسی درمیان اننت ناگ ضلع میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
ریلی کی قیادت پارٹی کے رہنماء انیس الاسلام ہاشم حسین اور عمران شاہ کر رہے تھے۔ریلی میں نیشنل کانفرنس کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔ریلی اننت ناگ کے لال چوک سے شروع ہوئی اور ضلع کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے پارٹی دفتر کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں موجود رہنماؤں نے لوگوں سے نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ ڈالنے کی تاکید کی۔