اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پارلیمانی انتخابات کے لئے کشمیر کی سیاسی جماعتیں امیدواروں پر مخمصے میں - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Candidates for Parliamentary elections پارلیمانی انتخابات کا بگل بجتے ہی جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ تاہم ابھی تک بیشتر جماعتوں نے امیدواروں کے نام ظاہر نہیں کئے ہیں۔ البتہ بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی اور کانگریس نے جموں کی دو سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمانی انتخابات کے لئے کشمیر کی سیاسی جماعتیں امیدواروں پر مخمصے میں
پارلیمانی انتخابات کے لئے کشمیر کی سیاسی جماعتیں امیدواروں پر مخمصے میں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 2:56 PM IST

پارلیمانی انتخابات کے لئے کشمیر کی سیاسی جماعتیں امیدواروں پر مخمصے میں

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں کشمیر میں 19 اپریل کو پہلے مرحلے کے تحت ادھمپور پارلیمانی نشست پر انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں جس کے لئے بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ کانگریس نے جتندر سنگھ کے خلاف سابق ایم پی لال سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں جموں کی نشست پر بی جے پی نے جگل کشور شرما کو تیسری مرتبہ انتخابی میدان میں اتارا ہے جو کانگریس کے امیدوار رمن بھلا کے مد مقابل ہوں گے۔

کشمیر صوبے کی تین سیٹوں پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور اپنی پارٹی نے کسی بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ ابھی انتخابات میں کچھ وقت باقی ہے اور ماہ صیام کے بعد ہی وہ امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ انکی جماعت عید کے بعد امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ نیشنل کانفرنس عمر عبداللہ، آغا سید روح اللہ، میاں الطاف، چودھری رمضان، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، جاوید رانا کے متعلق غور و خوض کر ہی ہے کہ ان لیڈران میں سے تین کو کشمیر کی تین سیٹوں پر میدان میں اتاریں گے۔

پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی نے بھی انتخابی سرگرمیوںکا آغاز کیا ہے اور پارٹی محبوبہ مفتی کی زیر صدارت آئے روز جنوبی کشمیر میں سیاسی میٹنگز منعقد کر رہی ہے۔ اگرچہ پی ڈی پی انڈیا الائنس کا حصہ ہے تاہم نیشنل کانفرنس نے ان کی حمایت کرنے سے صاف انکار کیا ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ - راجوری سے جبکہ وحید پرہ سرینگر نشستوں سے انتخابات لڑنے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں تاہم ابھی تک پارٹی نے کسی بھی امیدوار کا حتمی اعلان نہیں کیا ہے۔

پیپلز کانفرنس پہلی جماعت تھی جس نے بارہمولہ نشست سے پارٹی کے صدر سجاد لون کو انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کیا تھا۔ وہیں الطاف بخاری کی قیادت والی جموں کشمیر اپنی پارٹی نے بھی کسی امیدوار کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ اپنی پارٹی اور غلام نبی آزاد کی ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) الائنس میں یہ انتخابات لڑنے جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آزاد اننت ناگ راجوری حلقے سے اس الائنس کے امیدوار ہوں گے۔ جبکہ بارہمولہ سے عثمان مجید پر یہ الائنس سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ سرینگر نشست سے سابق وزیر اشرف میر یا الطاف بخاری امیدوار ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mehbooba Mufti on 2024 Election: بی جے پی آئین کو نہیں مانتی، محبوبہ مفتی

ABOUT THE AUTHOR

...view details