پلوامہ:جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ نے بوتھ لیول کے کارکنان کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ غور طلب ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں امیدوار نہ اتارنے کے باوجود بی جے پی یونٹ ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔
ضلع پلوامہ کے علاقے پتل باغ میں منعقدہ پروگرام کے دوران بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ، ڈی ڈی سی ممبر و جنرل سکریٹری بی جے پی اوتار سنگھ، حلقہ صدور موجود تھے۔ پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع ٹیم کو پارلیمانی انتخابات کے لیے تیار کرنا ہے۔پروگرام میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں کے پارٹی کارکنان اور بوتھ لیول ورکرز کی بڑی تعداد میں موجود رہیں۔