گاندربل:مقامی باشندوں کے مطابق پچھلے پانچ سات برسوں سے تولہ مولہ سہ پورہ رابطہ سڑک پر نہ ہی میکڈیم بچھایا گیا ہے اور نہ ہی مرمت کرکے قابل آمدورفت بنائی جاسکی ہے۔اس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ گاندربل کے تحصیل تولہ مولہ کی اندرونی رابطہ سڑکیں، ذیلی سڑکیں اور گلی کوچے جن میں تولہ مولہ، بوروسہ، سینٹر یونیورسٹی، لار، رابطہ سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔
انہوں نے کہاکہ جگہ جگہ سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جو بارشیں ہونے کی صورت میں تالاب کی شکل اختیار کرتی ہیں جبکہ دھوپ ہونے پر دھول مٹی اور گرد و غبار چاروں طرف سے اڑتا رہتا ہے۔ان علاقوں میں باشندوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے متعدد بار التجا کی تھی کہ ان رابطہ سڑکوں پر میکڈیم بچھایا جائے یا ان کی اس قدر مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔
اس بارے میں جب ہم نے سینٹرل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا جب بارش ہوتی ہے تو ہمیں چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔