پلوامہ:ضلع پلوامہ کے اچھگوز علاقے میں ایک دن قبل رات کے دوران تیندوئے نے ایک عارضی شیڈ کے اندر داخل ہو کر 17 بھیڑوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 6بھیڑوں کو زخمی کر دیا تھا۔اس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول تھا۔ یہ خبر پھیلتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کے افسروں اور اہلکاروں نے علاقے میں موجود اس مارکھور جانور کو پکڑا کے لئے اقدامات اٹھائے۔ متعلقہ محکمہ نے علاقے میں پنجرے اور جال نصب کرلیا تھا اور آج کافی مشقت کے بعد محمکہ جنگلی حیات کی ٹیم نے مارکھور تیندوئے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے راحت محسوس کی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ میں وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوئے کو پکڑا - پلوامہ
Leopard Captured Pulwama ضلع پلوامہ کے اچھگوز میں پلوامہ میں وائلڈ لائف کی ٹیم نے بڑی مشقت کے بعد تیندوئےکو پکڑ لیا۔ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کہاکہ مقامی باشندوں کی شکایت پر علاقے میں خصوصی مہم چلائی گئی۔ یہ تیندوا متعدد جانوروں کو ہلاک کر چکا ہے۔
Published : Mar 1, 2024, 2:41 PM IST
یہ بھی پڑھیں:سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے دو کمسن لڑکیاں زخمی
متعلقہ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ جونہی انہیں یہ خبر ملی کہ اس علاقے میں ایک تیندوئے نے بھیڑوں کو ہلاک کیا ہے تو انہوں نے فوراً اپنے ٹیم کے ہمراہ مزکورہ علاقے میں اس تیندوے کو پکڑنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ علاقے میں پنجرے لگایا اور وہی آج انہیں اس تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیندوئے کو پکڑنے کے بعد انہوں نے شوپیاں کے علاقے میں واقع جنگل میں تیندوئے کو چھوڑ دیا۔ اسے ایک محفوظ جنگلی علاقے شوپیان میں چھوڑ دیا۔