زالورہ، سوپور میں بنیادی سہولیات کا فقدان، عوام کو مشکلات (ETV Bharat) بارہمولہ (جموں کشمیر):انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کو وسعت دیکھنے کے بلند و بانگ دعووں کے بیچ جموں کشمیر خاص کر وادی میں آج بھی ایسے کئی علاقے ہیں جہاں لوگوں کو کافی بنیادی ضروریات کے فقدان کے حوالہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع بارہمولہ کے ایک دور افتادہ علاقہ، زالورہ، کے باشندوں کو سڑک کی خستہ حالی اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب گونا گوں مشکلات سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔
زالورہ کے باشندوں کو گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی خستہ حالی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب انہیں عبور و مرور میں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ہم نے مقامی ڈی ڈی سی ممبر کے ساتھ کئی بار بات کی لیکن ہمیں محض جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا۔‘‘
لوگوں نے مزید کہا کہ زالورہ علاقے پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بھی انہیں پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے اور اور چند روز قبل محکمہ جل شکتی نے علاقے میں ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت پائپیں بچھانے کام شروع کیا تھا تاہم بدقسمتی سے جو پائپیں بچائی گئیں وہ خستہ تھیں اس لئے انہوں نے اس کے خلاف محکمہ کے تئیں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
ادھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، سوپور، شبیر رینا نے کہا کہ ’’ہم نے لوگوں کی مشکلات کافی حد تک حل کی ہیں اور زالورہ میں لوگوں کی شکایات کو بھی جلد ہی حل کیا جائے گا۔‘‘ رینہ نے مزید کہا کہ زالورہ علاقے میں خستہ پائپیں نصب کرنے کا معاملہ انہوں نے متعلقہ ایگژن کے ساتھ شیئر کیا ہے اور اس حوالہ سے بھی لوگوں کی جائز شکایات کا دور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ترال میں میونسپل کمیٹی نام بڑے اور درشن چھوٹے کی عملی مثال - lack of basic facilities in village