اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن: بٹوٹ میں واقع گرلز ہائی اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان - lack of accommodation at School - LACK OF ACCOMMODATION AT SCHOOL

Lack of Accommodation at Girls High Scho: رامبن ضلع کے بٹوٹ میں واقع گرلز ہائی سکنڈری اسکول میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب طلبا کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ طلبا کی پریشانیوں کو دور کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

بٹوٹ میں واقع گرلز ہائی اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان
بٹوٹ میں واقع گرلز ہائی اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 5:43 PM IST

بٹوٹ میں واقع گرلز ہائی اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان (etv bharat)

رامبن:جموں کشمیر میں محکمہ تعلیم اسکولوں میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کا دعویٰ کرتا رہا ہے لیکن زمینی سطح پر حالات اس کے برعکس ہے۔اس کا سب سے بڑا ثبوت بٹوٹ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہے جہاں پر تقریبا سات سو سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں لیکن وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کی عمارت تعمیر نہ ہونے سے گورنمنٹ مڈل اسکول کے طلباء کو گرلز ہائی اسکول میں منتقل کیا گیا ہے۔انفراسٹرایکچر کو بہتر بنائے بغیر طلبا کی منتقلی کا فیصلہ لیا گیا جس سے لڑکیوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسکول کی عمارت کا تعمیراتی کام التوا ہے۔پینے کے پانی کی قلت ہے۔

اسکول میں بچوں کے کھیلنے کے لئے گراونڈ ہی نہیں ہے۔ قریب سات سو زاہد بچوں بچیوں کے لئے محض تین باتھ روم ہیں ۔ان باتھ روم میں پانی کی سپلائی ناقص ہے۔طلبا اکثر و بیشتر اس کی شکایت کرتی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ان پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع ہسپتال گاندربل میں بنیادی سہولیات کا فقدان

اسکول ۔میں زیر تعلیم طلبہ نے کہاکہ اگرچہ ضلع کے دوسری تصیل مقام پر لڑکیوں کے لیے گرلز ہائر سکنڈی اسکول کھولے گیے ہیں لیکن اس سلسلے میں بٹوٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ اور مرکزی حکومت سے گرلز ہائی سکول کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details