سرینگر: وادی کشمیر میں بید کی لکڑی سے تیار کیے جانے والے کرکٹ بلے پہلی بار خواتین کرکٹ کھلاڑی بین الاقوامی سطح کے میچوں میں استعمال کر رہی ہیں، جس سے بیٹ انڈسٹری سے وابستہ لوگ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔
جی آر 8 سپورٹس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کشمیر کی سب سے بڑی بیٹ فیکٹری نے اعلان کیا کہ، پاکستان کے خلاف کھیل رہی ویسٹ انڈیز کی قریب نصف درجن خواتین کھلاڑی اس فیکٹری کے بلے اور دیگر سامان استعمال کر رہی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
کشمیر کے بلے ویسٹ انڈیز کی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی سطح کے میچوں میں استعمال کر رہی ہیں - Kashmir willow bats - KASHMIR WILLOW BATS
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز آج سے شروع ہوئی ہے،جس دوران ویسٹ انڈیز کے قریب نصف درجن خواتین کھلاڑی کشمیری بلے اور دیگر سامان استعمال کر رہی ہیں۔
Published : Apr 18, 2024, 9:25 PM IST
|Updated : Apr 20, 2024, 12:03 PM IST
مزید پڑھیں:
- ہمیں ورلڈ کپ کا انتظار ہوتا ہے اور ہمیں دوگنی اجرت ملتی ہے
- کرکٹ بیٹ انڈسٹری کو بچانے کیلئے بید شجر کاری مہم کی ضرورت، فوظ الکبیر
- دنیا بھر میں کشمیری کرکٹ کے بلّوں کی مقبولیت میں اضافہ
کبیر نے کہا کہ ہمارے کاریگوں کی انتھک محنت اور مسلسل کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہمارے بلوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا: 'آخر کار ہم ایک ایسا بیٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوئے جس کا تعلق ہماری مقامی صنعت سے ہے اور جس میں پوری صنعت کو مزید فروغ دینے کی گنجائش ہے'۔ان کا کہنا تھا: 'اب ہم انگلش بید کی در آمد پر منحصر نہیں ہیں بلکہ ہم اس معاملے میں خود کفیل ہوئے ہیں'۔
(یو این آئی)