اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

طلباء کے ذہنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے سرینگر میں وینلس کلینکس قائم - Wellness Clinics School - WELLNESS CLINICS SCHOOL

طلباء کی ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز  اپنے سالانہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر  سرینگر میں ویلنس کلینکس قائم کررہا ہے۔

سرینگر میں وینلس کلینکس قائم
سرینگر میں وینلس کلینکس قائم (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 8:29 PM IST

سرینگر:انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسزکے ذریعہ ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کو تجویز کردہ اس اقدام کا مقصد بچوں کی ذہنی صحت کے مسائل پر قابو پانا اور ذہنی نشونما بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیچرز کو تریبت فراہم کرنا بھی مقصود ہے۔

بچوں کے لیے یہ مراکز سرینگر کے دو کلسٹروں میں قائم کئے جارہے ہیں اور بچوں کی ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور تربیتی پروگراموں میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن دیرینہ شراکت داری کو یقینی بنانا ہے۔

آئی ایم ایچ این ایس کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر زید وانی نے ان مخصوص کلسٹروں سے 90 اساتذہ کی تربیت میں اسکولوں کے ساتھ باہمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ مزکورہ تعلیمی زون میں بچوں کی ذہنی صحت سے متعلق طلباء آگاہی کے ساتھ ساتھ طبی امداد اور بروقت علاج فراہم ہوں گے۔ ماہرین کے مطابق اسکولوں میں ذہنی صحت کے فلاح و بہبود کے ان کلینکس کا مقصد ریفرل سسٹم کو مستحکم کرنا ہے جبکہ اسکولوں میں بچوں کے ذہنی صحت اور نفسیاتی نشونما کے لیے بہتر نظام تشکیل دینا ہے۔

سی جی ڈبلیو سی کے کوآرڈینیٹر سید مجتبہ نے کہا کہ فلاح و بہبود کے ان کلینکس کے قیام سے نفسیاتی اور ذہنی صحت کے مسائل کی نشاندہی کرنے میں اساتذہ کی بااختیار بنانا جائے گا۔ بدنامی کے خوف سے جو والدین اپنے بچوں کو ماہر ڈاکٹروں یا اہسپتال لے جانے میں ہچکچھاہٹ محسوس کرتے ہیں ان بچوں کو اسکولوں میں ہی طبی امداد کے علاوہ کونسلنگ وغیرہ کی سہولیات میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہم پیش رفت کے طورانسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز کی جانب سے اساتذہ کے لئے حالیہ صلاحیت سازی کا پروگرام عمل میں لایا گیا ۔ایسے میں انسٹی ٹیوٹ آگاہی پروگراموں بچوں کے ذہنی صحت اور تعلیم کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر حنا شفیع بٹ کی عام لوگوں سے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل - Dr Hina Shafi Bhat react

انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسزکا ماننا ہے کہ جسمانی نشونما کے ساتھ ساتھ بہتر ذہنی نشونما بچوں کے مستقبل کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے ۔کیونکہ تندرست ذہن کے مالک طلباء ہی ملک و قوم کے معمار بن سکتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details