گجر بستی سیموہ کے گمشدہ لڑکے کی لاش برآمد (ETV BHARAT) ترال:جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک قبائلی طبقہ سے وابسطہ گمشدہ بچے کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئ ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں گجر بستی سیموہ ترال سے تعلق رکھنے والے ادریس بجاڈ ولد علی جان بجاڈ شام کے وقت میں لاپتہ ہوگئےتھے۔
اسکے بعد گھر والوں نے آس پاس تلاش کیا، لیکن کہیں نہیں ملا جس کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کروائی گئی ۔تاہم گزشتہ روز لڑکے کے جسم کی آدھی کٹی لاش ملی۔ جس کے بعد گاوں میں غم کی لہر دوڈ گئی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کو سونپ دی۔
ابھی تک نہیں چلا ہیکہ کسی جنگلی درندے نے کھایا ہے۔ یا قتل ہوا ہے اس دوران مقامی ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے متوفی کے گھر جا کر تعزیت پرسی کی اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ خاندان کو وائلڈ لائف قوانین کے تحت امداد دی جائے۔
مزید پڑھیں: ریچھ کے حملے میں گاندربل میں ایک شخص زخمی، اسپتال میں داخل - Bear attack in Ganderbal
واضح رہے کہ حال ہی میں گاندربل ضلع میں ریچھ کے حملے میں ایک ضعیف شخص زخمی ہوگیا تھا۔ جسے علاج و معالجہ کے لیے گاندربل اسپتال سے سکمر صورہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ریچھ کو پکڑنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔