اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں دو افراد کو شراب کی 70 بوتلوں سمیت گرفتار - Campaign against drugs - CAMPAIGN AGAINST DRUGS

Campaign against drugs in Pulwama: جموں وکشمیر میں منشیات کے خلاف مہم کے تحت پلوامہ پولیس کی جانب سے دو افراد کو شراب کی 70 بوتلوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کے لیے پوچھ تاچھ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Two arrested, 70 Bottles of liquor seized in Pulwama: Police
پلوامہ پولیس نے دو افراد کو 70 بوتلیں شراب سمیت گرفتار کیا (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 11:42 AM IST

پلوامہ:وادیٔ کشمیر میں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے مقصد سے پلوامہ پولیس نے آج ایک بڑی کارروائی انجام دی۔ جس کے دوران انہوں نے ناکہ چیکنگ کے درمیان دو افراد کو 70 بوتلیں غیر قانونی شراب سمیت گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے معمول کے مطابق پلوامہ کے گاڈورہ علاقے میں ایک ناکہ قائم کیا تھا۔ جس دوران گاڑیوں کی تلاش کی جارہی تھی اور ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اسکارپیو گاڑی زیر نمبر JK 13A 4513 کو روکا گیا اور تلاش کے دوران گاڑی سے 70 بوتلیں غیر قانونی شراب برآمد کی گئی۔ یہ گاڑی گڈورہ سے پلوامہ کی طرف آرہی تھی جب کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ دونوں افراد بڑی مقدار میں شراب رکھنے کی معقول وضاحت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

پولیس نے ان دونوں افراد کی شناخت غلام نبی ٹھوکر ساکن گڈورہ اور اوتار گھونسلے ساکن اکولہ مہاراشٹر کے طور پر کی ہے۔ جس کے بعد پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 48 کے تحت ایف آئی آر نمبر 180/2024 درج کی گئی ہے، اور غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پلوامہ پولیس خطے میں غیر قانونی شراب اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔


یہ بھی پڑھیں:

منشیات کے خلاف بولنے والا بی جے پی کارکن ڈرگ کیس میں ہی گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details