اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دوسال قبل کھسک چکی سڑک ہنوز تشنہ مرمت

ضلع بارہمولہ کے لچی پورہ، بونیار علاقے میں سڑک کھسکنے کی وجہ سے لوگوں، ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسال قبل کھسک چکی سڑک ہنوز تشنہ مرمت
دوسال قبل کھسک چکی سڑک ہنوز تشنہ مرمت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 1:55 PM IST

دوسال قبل کھسک چکی سڑک ہنوز تشنہ مرمت

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقے اوڑی کے لچی پورہ، بونیار علاقے میں رابطہ سڑک کئی ماہ پہلے کھسک چکی ہے جس کی آج تک انتظامیہ نے مرمت نہیں کی ہے۔ رابطہ سڑک انتہائی تنگ ہو چکی ہے جس کے سب راہگیروں سمیت ڈرائیوروں کو بھی عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں راہگیروں کو حادثے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔

لچی پورہ، بونیار کے باشندوں نے بتایا کہ سڑک کے متصل ایک نالہ بھی بہہ رہا ہے جس پر ایک پروٹیکشن دیوار تعمیر کی گئی تھی تاہم سڑک کھسکنے کے ساتھ ہی وہ دیوار بھی منہدم ہو گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک پار کرتے وقت انہیں جان ہتھیلی پر رکھنی پڑتی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ انہیں ہر وقت جان و مال کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’عرصہ دراز قبل کھسک چکی اس سڑک کی مرمت کے حوالہ سے انتظامیہ غیر سنجیدہ ہے۔ حکام کی نیند شاید تب تک نہیں کھلے گی جب تک کہ نہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے۔‘‘

مزید پڑھیں:زمین کھسکنے سے مکان کو نقصان، مکین بال بال بچے

مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ آر اینڈ بی کو کئی بار مطلع کیا گیا تاہم انہوں نے اب تک سنجیدگی سے اس حوالہ سے غور نہیں کیا۔ اگر جلد ہی سڑک کی مرمت نہ ہوئی تو سڑک مزید کھسک سکتی ہے جو جان و مال کے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔‘‘ لوگوں نے آر اینڈ بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو برس قبل خستہ ہو چکی سڑک کی مرمت نہ کرنا انتظامیہ کے تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دیتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details