سری نگر:جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندی کے الزام میں سرینگر کی ایک عدالت میں یو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت عسکریت پسندوں کے سات معاونین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ چارج شیٹ پولیس اسٹیشن خانیار کے دائرہ اختیار میں آنے والے کیس (ایف آئی آر نمبر 31/2024) سے متعلق ہے۔ ان ملزمان پر لگائی گئی دفعات میں آرمس ایکٹ کی دفعہ 7/25 کے ساتھ سیکشن 13، 18، 20، 23 اور 38 بھی شامل ہیں۔
چارج شیٹ کے مطابق اس معاملے میں کل آٹھ ملزمان ملوث تھے جن میں ایک پاکستانی عسکریت پسند بھی شامل تھا جو عثمان کے نام سے کام کر رہا تھا۔ اسے جموں و کشمیر پولیس نے گذشتہ سال سری نگر کے خانیار محلے میں ہلاک کر دیا تھا۔