ترال: جہاں ایک طرف وادی کشمیر میں منشیات کی وباء میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ نوجوان منشیات کی لت سے متاثر ہو رہے ہیں۔ وہیں سرکاری سطح پر بھی اس لعنت کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھنگ کا استعمال نوجوان نشے کے طور پر کرتے ہیں۔ ان کی صحت کے لیے مضر ہے۔ اس میں مبتلا کچھ افراد کی جان بھی چلی جاتی ہے۔
کئی علاقوں میں یہ فصل خود اگتی ہے جسے عرف عام میں خود رو بھنگ کہا جاتا ہے۔ اس بھنگ کو تباہ کرنے کے لیے پولیس ہر برس ٹھوس قدم اُٹھاتی ہے۔ اس ضمن میں ایکسایز محکمہ نے محکمہ مال اور ترال پولیس کے ہمراہ تقریباً نو کنال آراضی پر پھیلی بھنگ کو تباہ کیا۔