اونتی پورہ:پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ سمیت دیگر اہم علاقوں میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات کے سبب مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں کی متعدد اپیلوں کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے اونتی پورہ۔ لاڑموہ میں واقع خستہ حال سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔
ایک طرف جہاں ایل جی انتظامیہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بلند بانگ دعویٰ کرتی ہے وہیں دوسری طرف آج کے جدید دور میں بھی کئی علاقوں میں عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقہ میں موجود لاڈموہ آبادی کی مثال پیش کی جا سکتی ہے۔