سرینگر:جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کو شب معراج کے تعطیل 7 فروری کے بجائے 8 فروری کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے باضابطہ طور ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر کے عمومی انتظامیہ محکمہ کی جانب سے جاریکردہ حکم نامے میں کہا گیاہے کہ شب معراج کی تعطیل بدھ یعنی 7 فروری کو نہیں ہوگی، بلکہ اس تعطیل کی تاریخ کو تبدیل کر کے بدھ کے بجائے جمعرات یعنی 8 فروری مقرر کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی شب معراج کی تقاریب تزک واحتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ 7 فرورری کو منائی جارہی ہیں۔اس مناسبت سے وادی بھر میں چھوٹی بڑی مساجد ،خانقاہوں، اور زیارت گاہوں میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا یے۔ جہاں پر ختمات المعظمات اور درود ازکار کی خصوصی محفلیں آراستہ ہوں گی۔وہیں امام و خطیب فلسفہ معراج پر روشنی ڈالیں گے۔
کشمیر میں اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت میں منعقد ہوگی، جہاں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر عبادت و ریاضت میں محو رہ کر اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاؤں کی مغفرت طلب کریں گے۔