ترال: اے ڈی سی ترال نے یوم جمہوریہ 2024 کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سب ضلع سطح کے افسران اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران جانکاری دی گئی کہ مرکزی تقریب پولیس لائنز میں منعقد ہوگی جب کہ اِسی طرح کی دیگر تقاریب تمام تحصیل صدر مقامات میں بھی منعقد کی جائیں گی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ مارچ پاسٹ پریڈ میں جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کے دستے، سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء شرکت کریں گے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پنڈال میں مناسب حفاظتی اِنتظامات، پارکنگ سہولیات، نشستوں کے مناسب اِنتظامات کے علاوہ بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات ترال سب ضلع میں احسن ڈھنگ سے منائی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ تمام تر انتظامات کیے جائیں اور اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔