بارہمولہ کی ترقی ہونا بہت ضروری (ETV Bharat) بارہمولہ (جموں کشمیر):جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات کریں تو اس وقت جموں کشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح بارہمولہ میں بھی سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہیں اور ہر امیدوار اپنے اپنے پروگراموں میں مصروف ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے بارہمولہ قصبہ کے امیدوار آصف لون نے کہا کہ بارہمولہ قصبہ ایک تاریخی شہر ہے لیکن گزشتہ سالوں سے وقت کے حکمرانوں نے یہاں پر کافی استحصال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بارہمولہ کی تاریح کی بات کریں تو یہاں پر انفراسٹرکچر اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ میں وسائل کی کوئی بھی کمی نہیں ہے۔ بارہمولہ میں ٹورزم اور بجلی کے پاور پروجیکٹ کے حوالے سے ہم بہت کچھ کر سکتے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی سیاست کافی خراب ہے کیونکہ جب وہ سرکار میں تھے تو انہوں نے ڈولپمنٹ کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا اور لوگوں سے صرف اور صرف جھوٹ بولا۔
آصف لون نے کہا کہ اگر بی جے پی نے جموں کشمیر سے آرٹکل 35A اور 370 چھین لیا تو ان پارٹیوں نے کیا کیا؟ جب نیشنل کانفرنس اور کانگریس اقتدار میں تھیں تو انہوں نے یہاں کی مضبوطی کے حوالے سے گزشتہ ستر سالوں سے کیا کیا اور میں یہ مانتا ہوں کہ بی جے پی سے زیادہ کانگریس پارٹی اس کے لئے ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا جب سے بی جے پی سرکار اقتدار میں ہے اس نے تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی ہے۔
آصف لون نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اور اب پیپلز کانفرنس کے ساتھ لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں اور آنے والے وقت میں ہم جموں کشمیر کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کام کرنے والے ہے۔
انجینئر رشید کے حوالے سے جب آصف لون سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا جو ووٹ ان کو پارلیمنٹ انتخابات میں ملے وہ سب جذباتی تھے اور لوگوں کے اندر دیگر پارٹیوں کو لیکر بہت غم و غصہ تھا اور اس لیے عوامی اتحاد پارٹی کے انجینئر عبدالرشید کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا گیا۔