پلوامہ (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سیاسی (انتخابی و تشہیری) مہم عروج پر ہے اور اس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ریلیاں، روڑ شوز اور عوامی میٹنگوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں ترال حلقہ انتخاب کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) امیدوار رفیق احمد نایک نے منگل کو دھوبی ون، مونگہامہ،کھاسی پورہ، کہلیل اور اور مضافات کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران لوگوں سے کئی وعدے کیا۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پی ڈی پی کے ایجنڈے اور منشور کو دیکھتے ہوئے انہیں سپورٹ کریں۔ خطاب کے دوران نائک نے کہا ’’بیورو کریسی (افسر شاہی) میں عوامی معاملات حل نہیں ہوتے ہیں بلکہ عوامی حکومت ہی مسائل حل کر سکتی ہے، جبکہ بیورو کریسی میں لال فیتہ شاہی اور اقرباء پروری کی مثالیں عام ہوتی ہیں اس لیے عوام کو جمہوری نظام میں اپنی حصہ داری ڈالی چاہیے تاکہ ایک ایماندار اور باصلاحیت لیڈر عوام کے سامنے جوابدہ ہو۔‘‘