اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلے مرحلے میں پلوامہ سے 60 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

ضلع پلوامہ سے تقریباً 60 کے قریب امیدوارں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوارں میں سابق رکن اسمبلی، سابق رکن پارلیمنٹ کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ زیادہ تر امیدوار پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائیں گے۔

JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 7:06 AM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ضلع پلوامہ سے تقریباً 60 امیدوارں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوارں میں سابق رکن اسمبلی، سابق رکن پارلیمنٹ کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ جن میں اکثر امیدوار پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائیں گے۔

اس سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے تین امیدوار، پی ڈی پی کے چار امیدوار، جموں و کشمیر اپنی پارٹی اور بی جے پی کے دو امیدوار کے علاوہ آزاد امیدوارں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ضلع میں کل 60 امیدوارں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں، جن کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تین مقامات پر نامزدگی فارم جمع کرنے کی سہولیات بہم رکھیں تھی۔ حلقہ پلوامہ کے لیے ڈی آفس کمپلیکس پلوامہ میں، راجپوہ حلقہ کے لیے اے سی ڈی آفس پلوامہ جبکہ پانپور اور ترال حلقہ کے لیے اے سی ڈی آفس اونتی پورہ میں یہ سہولت دستیاب رکھے گیے تھے۔

ضلع کے کل 407637 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے 481 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں سال 2008 کے اسمبلی انتخابات میں امیدوارں کی تعداد 73 تھی لیکن اس بار امیدوارں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: مختلف پارٹیوں سے کئی امیدواروں نے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے

ہم ان کے خلاف لڑرہے ہیں جو مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں: فاروق عبداللہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details