بیلو، پلوامہ:جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہوئی۔ زیادہ تر جگہوں پر پرامن پولنگ ہو رہی ہے۔ تاہم ضلع پلوامہ کے بیلو پولنگ اسٹیشن میں نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں بی ایل او زخمی ہو گیا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ کے پولنگ اسٹیشن پر جھڑپ، نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کارکنان آپس میں لڑ پڑے - JK Assembly Elections 2024
ضلع پلوامہ کے بیلو پولنگ اسٹیشن پر نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا۔ جھڑپ میں بی ایل او زخمی ہو گیا ہے۔
Published : Sep 18, 2024, 5:12 PM IST
تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے بیلو علاقے میں آج بعد دوپہر نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان گرماہٹ دیکھنے کو اس وقت ملی جب کہ بی جے پی کے امیدوار پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور انہوں نے نیشنل کانفرنس کے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کر دیا۔ پولنگ ایجنٹ پر حملہ نے ایک جھگڑے کی صورت اختیار کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس جھڑگے میں سبھی بولنگ ایجنٹ اس میں ایک دوسرے سے الجھ گئے۔ جب کہ بی جے پی امیدوار سے اس دوران مار پیٹ ہوئی۔