اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’پی ڈی پی کے خلاف جہاد فرض‘ اپنی پارٹی لیڈر کا متنازعہ بیان - Jihad Against PDP - JIHAD AGAINST PDP

Apni Party Leader Controversial Statement Against PDPانتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں اور لیڈران کا ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اپنی پارٹی لیڈر اور آری پل ترال کے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے پی ڈی پی کے خلاف متنازعہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ’’پی ڈی پی کے خلاف جہاد فرض ہے اور لوگوں کو اس پارٹی کے خلاف لڑنا چاہئے۔‘‘

’پی ڈی پی کے خلاف جہاد فرض‘ اپنی پارٹی لیڈر کا متنازعہ بیان
’پی ڈی پی کے خلاف جہاد فرض‘ اپنی پارٹی لیڈر کا متنازعہ بیان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 2:47 PM IST

جے کے اپنی پارٹی لیڈر کا پی ڈی پی کے خلاف متنازعہ بیان

پلوامہ (جموں کشمیر) :جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) لیڈر اور آری پل ترال کے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے ایک متنازعہ بیان میں کہا کہ ’’پی ڈی پی (پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی) کے خلاف جہاد فرض ہے۔‘‘ گنائی نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے صوفی گنڈ علاقے میں واقع بلند پایہ ولی کامل حضرت شیخ باقر کے مزار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

منظور گنائی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہاں کے لوگوں پر جہاد فرض ہے تو وہ پی ڈی پی کے خلاف ہے، لوگوں کے پی ڈی پی کے خلاف لڑنا چاہیے کیونکہ اسی پارٹی نے ہمیشہ اپنے اور اپنے لوگوں کے مفادات کا خیال رکھا ہے جبکہ ہمیشہ اس پارٹی نے عوامی مفادات کو بالاے طاق رکھا ہے۔‘‘

ڈی ڈی سی ممبر نے دعویٰ کیا کہ ’’پی ڈی پی نے جموں وکشمیر بینک میں جس طرح اپنے ورکروں کو غیر قانونی طریقے سے نوکریاں دلائیں، جس طرح سے راشن اسٹورز کی فراہمی میں گھوٹالہ کیا گیا اس سے اس پارٹی کی اقربا پروری عیاں ہو جاتی ہے اور اسن معاملات کی اعلی سطحی تحقیقات ہونی چاہیے۔‘‘ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس پارٹی کے لیڈران کو ووٹ سے جواب دینا چاہیے جو آج کر ’’گھڑیالی آنسو‘‘ بہاکر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ قبل ازیں گنائی نے صوفی گنڈ، ترال کا دورہ کرکے ولی کامل حضرت شیخ باقر رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک کے موقع پر آستان عالیہ پر حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں حالات ٹھیک تو پکڑ دھکڑ کیوں؟ محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti

ABOUT THE AUTHOR

...view details