اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تپتی گرمی کے بیچ جموں میونسپلٹی کی پہل - Heat Wave in Jammu - HEAT WAVE IN JAMMU

جموں میونسپلٹی کی جانب سے جھلسانے والی گرمی کے بیچ لوگوں کو کچھ حد تک راحت پہنچانے کے لیے ٹینکروں کے ذریعے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

تپتی گرمی کے بیچ جموں میونسپلٹی کی پہل
تپتی گرمی کے بیچ جموں میونسپلٹی کی پہل (Photo: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 4:24 PM IST

تپتی گرمی کے بیچ جموں میونسپلٹی کی پہل (ای ٹی وی بھارت)

جموں (جموں کشمیر):جھلسا دینے والی گرمی کے دوران عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے جموں میونسپل کارپوریشن (Jammu Municipal Corporation) نے شہر میں ٹینکروں سے پانی کے چھڑکاؤ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لوگوں اور خاص طور پر ڈرائیوروں نے جموں میونسپلٹی کی اس پہل کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں کچھ حد تک راحت مل رہی ہے۔

جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے جیول چوک، جانی پور، بی سی روڈ، کینال روڈ، تالاب تلو سمیت اہم سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا۔ جب کہ ڈویژن 2 میں گودام، بکرم چوک، گاندھی نگر، شاستری نگر، ناروال ہائی وے سمیت دیگر سڑکوں پر بھی پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ ٹینکر ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں سہ پہر چار بجے تک لگاتار پانی کا چھڑکاؤ کرنے پر مامور کیا گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے مطابق پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے جس سے سڑکوں پر پیدل چلنے والوں سمیت مسافرین کو بھی کچھ حد تک راحت مل رہی ہے، وہیں اس چھڑکاؤ کے سبب آمد و رفت میں کسی بھی قسم کا خلل واقع نہیں ہو رہا ہے۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے مطابق اس عمل کے لیے چار ٹینکرز کو مختص رکھا گیا ہے اور درجہ حرارت بڑھے رہنے تک یہ مہم جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال

ABOUT THE AUTHOR

...view details