جموں : کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی آج یعنی بدھ کو جموں و کشمیر میں پارٹی کی دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے ایک مقامی رہنما نے بتایا کہ راہل گاندھی جموں پہنچنے کے فوراً بعد شہر کے ریڈیسن ہوٹل میں پیشہ ور افراد سے بات کریں گے۔ بات چیت صبح 11.25 بجے کے قریب شروع ہوگی۔ بات چیت کے بعد وہ جموں کے جے کے ریزورٹ گراؤنڈ میں کانگریس کی انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے اور 12.30 بجے وہ خطاب کریں گے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
راہل گاندھی آج جموں و کشمیر میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے - Jammu Kashmir Assembly Elections - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTIONS
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے تحت آج پولنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم تمام سیاسی پارٹیاں اب اپنی تمام تر توجہ تیسرے و آخری مرحلہ کی طرف مبذول کرلی ہیں۔ وہیں آج کانگریس کے رہنما راہل گاندھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
Published : Sep 25, 2024, 9:56 AM IST
انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی وادی کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں کانگریس کی دوسری انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ یہ جلسہ عام پیر کو سہ پہر تقریباً 3.25 بجے سوپور کے ڈنگر پورہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گراؤنڈ میں ہوگا۔ راہل گاندھی نے 23 ستمبر کو جموں و کشمیر میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے جموں ڈویژن میں پونچھ ضلع کے سورنکوٹ میں اور سرینگر ضلع کے سنٹرل شالٹینگ اسمبلی حلقہ میں ریلیوں سے خطاب کیا۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اتحاد کیا ہے جبکہ این سی کے 52 اور کانگریس 31 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ، عمر عبداللہ سمیت 239 امیدواروں کی قسمت داؤ پر - Jammu Kashmir Election 2024
دونوں جماعتوں نے دو حلقوں پر مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے ایک وادی میں سی پی آئی-ایم کے لیے اور دوسری جموں ڈویژن میں پینتھرس پارٹی کے لیے چھوڑنے کا اعلان کیا۔ یہ دونوں اتحادی شراکت دار وادی کے سوپور اور جموں ڈویژن میں بانہال، نگروٹہ، کشتواڑ اور ڈوڈہ کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے۔ دونوں جماعتوں نے ان پانچ حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے ہیں، جن کا ایک دوسرے سے دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ جموں و کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بدھ کو ووٹنگ شروع ہوئی ہجبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔