جموں : جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے میران صاحب علاقے میں ہفتے کی شام کو موٹرسائیکل پر سوار افراد نے کھجوریہ فوڈ مال پر فائرنگ کی۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چند گھنٹوں کے اندرا ندر تین ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام میران صاحب جموں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب موٹرسائیکل پر سوار افراد نے عام آدمی پارٹی سے وابستہ سینئر لیڈر کے فوڈمال پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے معاملے کی نسبت مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں فائرنگ معاملہ میں تین ملزمان گرفتار، پستول برآمد: پولیس - Jammu firing incident - JAMMU FIRING INCIDENT
Jammu firing incident جموں کے میران صاحب علاقے میں گذشتہ ہفتہ فائرنگ کی واردات پیش آئی تھی۔ موٹرسائیکل پر سوار افراد نے کھجوریہ فوڈ مال پر فائرنگ کردی تھی کی۔ اس معاملہ میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
Published : Apr 28, 2024, 8:44 PM IST
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جس دوران ہیومن اور ٹیکنیکل صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر تین ملزمان کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے دیسی پستول اور گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔ انہوں نے ملزمان کی شناخت عرف گوگا، عرف کرش ساکنان آر ایس پورہ اور کلبیر بھگت عرف رنکو کے بطور کی ۔ ملزمان نے دوران تفتیش اپناجرم قبول کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ہسٹری شیٹر ہیں اور ان کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں کیس درج ہیں۔ جموں پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والوں کی بھی تلاش شروع کی گئی ہے۔
یو این آئی