پلوامہ (جموں کشمیر) :جموں کشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ ہے ہے جو 24 اکتوبر کو ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ایک غیر مقامی مزدور پر حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں ضلع بجنور، ریاست اتر پردیش کے شبھم کمار نامی ایک غیر مقامی شخص زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ گرفتاری ایک مشترکہ آپریشن کے دوران انجام دی گئی، جس میں جموں و کشمیر پولیس، بھارتی فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (RR)، اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کی 180 بٹالین شامل تھی۔ یہ کارروائی ترال کے پنگلیش گاؤں کے باغات میں انجام دی گئی۔ ملزم کی شناخت عرفان احمد چوپان، ولد عبد الرحمن چوپان، ساکنہ لورگام، ترال کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے ایک پستول، دو میگزین، اور 18 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔