شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں اشوک چوہان نامی ایک غیر مقامی باشندے کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اس قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر رد عمل ظاہر کیا کہ ’’ایسے حملے ناقابلِ قبول ہیں اور ان کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے اشوک چوہان کے خاندان اور اعزہ و اقارب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔