جموں:لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی جمعہ کو جموں و کشمیر میں دو انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے لیکن ان کی دونوں ریلیوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ خراب موسم کی وجہ سے کانگریس لیڈر کے لیے ہوائی سفر ممکن نہیں تھا، اس لیے وہ جموں و کشمیر کے لیے روانہ نہیں ہو سکے۔ ایسے میں راہل کی آج کی دونوں ریلیاں منسوخ کر دی گئیں۔
جموں و کشمیر میں انتخابات کے پہلے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ تیسرے مرحلے میں زیادہ سے زیادہ 40 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس میں زیادہ تر سیٹیں جموں خطے کی ہیں اور اس وجہ سے لیڈروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے راہل کو آج اپنی انتخابی ریلی منسوخ کرنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: |