ریاسی: جموں و کشمیر کے ریاسی میں دریائے چناب میں جاری تیز بہاؤ اور ڈیم میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہونے کے بعد گذشتہ منگل کی صبح سلال ڈیم کے دروازے کھول کر پانی کو چھوڑا گیا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں دریائے چناب کے پانی کی سطح میں اضافہ کے امکانات کے بعد لوگوں کو دریا کے قریب نہ جانے اور مویشیوں کو بھی دریا سے دور کرنے کا مشورہ دی گیا۔ سلال پاور اسٹیشن مینجمنٹ کمیٹی نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری بھی جاری کی۔ سلال ڈیم اور دریائے چناب کے نشیبی علاقوں تلواڑہ، گجر کوٹھی، کانسی پٹہ، پناسہ، جیڈی، ڈیرہ بابا اور پبر کے علاوہ دیگر علاقوں کے لوگوں کو دریائے چناب کے کنارے نہ جانے کی کی ہدایت دی گئی ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سلال ڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے، دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ - Salal Dam Opens Gates - SALAL DAM OPENS GATES
سلال ڈیم انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرکے لوگوں کو دریائے چناب کے کنارے نہ جانے کی ہدایت دی۔ انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو ہوشیار رہنے گور احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی۔
Published : May 30, 2024, 4:17 PM IST
سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد جموں ضلع کی تحصیل اکھنور کے دیہات میں چناب کی آبی سطح میں زبردست اضافہ ہوا۔ یہاں دیہاتیوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایت دی گئی۔ انتظامی کمیٹی نے منگل کی صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ڈیم کے دروازے کھول دیئے اور بڑی مقدار میں پانی کو چھوڑ دیا۔ سلال ڈیم انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کی کہ ڈیم کے نشیبی علاقوں میں دریائے چناب کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ عام لوگوں اور مقامی لوگوں سے گزارش ہے کہ ہوشیار رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ لوگوں کو دریائے چناب کے کنارے نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔