اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیرمیں زبردست برفباری کی پیش گوئی - محکمہ موسمات

Heavy Snowfall Prediction Till 3rd March: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ تین مارچ جاری رہے گا۔ اس دوران گلمرگ میں زائد از ایک فٹ تازہ برف جمع ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیرمیں زبردست برفباری کی پیشنگوئی
جموں و کشمیرمیں زبردست برفباری کی پیشنگوئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 1:03 PM IST

جموں و کشمیرمیں زبردست برفباری کی پیشنگوئی

سرینگر:مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں محکمہ موسمات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر تین مارچ (دوپہر) تک وسیع پیمانے پر درمیانی بارش/برفباری متوقع ہے۔ آج رات سے دو مارچ (دیر رات) کے دوران کچھ مقامات پر خاص طور پر شمالی کشمیر، وسطی اور جنوبی کشمیر اور جموں ڈویژن کے پیرپنجال رینج کے بالائی علاقوں میں بھاری سے بہت زیادہ برف باری ہوسکتی ہے۔

مختار احمد نے کہا کہ مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور ایڈمن/ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں اور ڈھلوان علاقوں میں نہ جائیں۔
کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تین مارچ تک کھیتوں کے کام کو روک دیں۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گیٓریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details