منڈی: افتتاحی تقریب کے موقعے پر جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی کے مینیجر موہانی شرما کے ہمراہ بینک کے دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ علاقہ کے معزز شہری بھی موجود رہے۔ اس حوالے سے مذکورہ بینک کے مینجر موہانی شرما نے کہا کہ اتولی، سڑوئی، اعظم آباد پنچائیتوں کی عوام کی گذشتہ کئی عرصہ سے یہ دیرینہ مانگ تھی کہ علاقہ میں خدمت سینٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان تین پنچایتوں کے دوردراز علاقوں کے لوگوں کی پریشانیاں حل ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ دراصل جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی میں آئے روز بے حد لوگوں کی بھیڑ ہوجاتی تھی جس کے سبب لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہوتے تھے۔ اس کو لیکر علاقہ کی لوگوں کی یہ مانگ تھی کہ علاقہ میں خدمت سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائے۔ اس مانگ کو پورا کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک برانچ منڈی کے زیر اہتمام پنچائیت اعظم آباد میں مذکورہ بینک کا خدمت سینٹر کھولا گیا ہے۔