اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سبسڈی کے بروقت اجرا کے لیے گاندربل میں تصدیقی عمل میں تیزی کی ہدایت - PMEGP CASES

گاندربل میں PMEGP کیسز کی فزیکل تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کے لیے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

سبسڈی کے بروقت اجرا کے لیے گاندربل میں تصدیقی عمل میں تیزی کی ہدایت
سبسڈی کے بروقت اجرا کے لیے گاندربل میں تصدیقی عمل میں تیزی کی ہدایت (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2024, 3:36 PM IST

سبسڈی کے بروقت اجرا کے لیے گاندربل میں تصدیقی عمل میں تیزی کی ہدایت (ETV Bharat)

گاندربل (جموں کشمیر):ضلع ترقیاتی کمشنر، گاندربل، شیامبیر سنگھ نے پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) کیسز کی فزیکل تصدیق اور سبسڈی کے بر وقت اجرا کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔ حکام کے مطابق اس میٹنگ کا مقصد زیر التوا کیسز کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور تصدیقی عمل کو تیز کرنا تھا۔

میٹنگ کے دوران اے ڈی ڈی سی نے بتایا کہ اکتوبر 2021 تک سبسڈی کے واجب الادا کل 948 کیسز تھرڈ پارٹی ویری فکیشن کے لیے نامزد پورٹل پر اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اے ڈی ڈی سی کو ہدایت دی کہ متعلقہ محکموں سے تمام زیر التوا کیسز کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے تاکہ اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد تصدیقی عمل کو تیز کیا جا سکے۔

تصدیقی عمل میں تیزی کی ہدایت

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹ آفس نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ فزیکل ویری فکیشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ اس پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام مقررہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تصدیقی عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مستحقین کو سبسڈی کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈی سی نے باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا اور تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تصدیقی عمل کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، چیف پلاننگ آفیسر، جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے ضلعی افسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پوسٹ آفس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاورلوم سبسڈی کا جی آر آٹھ تا دس دن بعد کابینہ میں پروسیڈنگ پیش کرتے ہوئے منظور کیا جائے: سابق رکن اسمبلی

ABOUT THE AUTHOR

...view details