ترال:ترال کے دور دراز علاقوں کے باشندوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد کے تحت فوج کے 42 آر آر نے بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ ترال میں ایک مفت طبی/ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، پسماندہ طبقوں تک اہم طبی خدمات کو بڑھانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کے42 آر آر کی جانب سے آج بجہ ونی ترال کے میں ایک مفت طبی و ویٹر نر ی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مریضوں کا علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی ان میں تقسیم کی گئی ہے۔یہاں شیپ انمل ہسبنڈری کے ڈاکٹروں نے بھی فوج کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر یہاں مویشیوں کا علاج معالجہ کیا۔