منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں فوج کی جانب سے آپریشن سدبھاؤنا کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں منڈی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقعے پر منعقدہ طبی کیمپ کے دوران تعینات فوج اور محکمہ صحت کے ڈاکٹروں نے کیمپ میں شریک ہوئے مختلف امراض سے متاثر لوگوں کی مفت طبی جانچ کی۔
بعد ازاں لوگوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ غور طلب رہے کہ منعقدہ مفت طبی کیمپ فوج کے کمانڈنگ آفیسر کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔ جس سے منڈی کے سیکڑوں لوگوں نے استفادہ حاصل کیا۔ اس حوالے سے سماجی کارکن الحاج عبدالحد بھٹ، فاروق احمد و دیگر مقامی لوگوں نے کہا کہ فوج کی جانب لگائے گئے مفت طبی کیمپ سے منڈی کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔ منعقدہ مفت طبی کیمپ سے منڈی کے دوردراز علاقہ کے لوگوں کو کافی فائیدہ پہنچا ہے اور یہ مفت طبی کیمپ منڈی کی عوام کے لیے مفید ثابت ہوا ہے۔ کیونکہ اس مفت طبی کیمپ میں لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا ہے اور لوگوں کو مفت ادویات بھی مہیا کرائی گئی ہیں۔