اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈیپسانگ اور ڈیمچوک سے بھارت اور چین کے فوجیوں کا انخلا مکمل!

مشرقی لداخ کے ڈیپسانگ اور ڈیمچوک سے بھارت اور چین کے فوجیوں کے انخلاء کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (ANI)

By ANI

Published : 6 hours ago

Updated : 5 hours ago

نئی دہلی:دونوں ممالک کی فوج مشرقی لداخ میں بھارت-چین سرحد پر ڈیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے اہم تنازعات والے مقامات ڈیپسانگ اور ڈیمچوک سے بھارت اور چین کے فوجیوں کے انخلاء کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق اب ان علاقوں میں فوجی اہلکاروں اور انفراسٹرکچر کو ہٹانے کی کراس چیکنگ کر رہے ہیں۔

ایل اے سی پر بھارت اور چین کے فوجیوں کے انخلاء کی آخری تاریخ 29 اکتوبر تھی۔ گذشتہ ہفتے دونوں ممالک نے گشت کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ توقع ہے کہ یہ معاہدہ جون 2020 میں وادی گالوان میں فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان جاری فوجی اور سفارتی تناؤ کو ختم کر دے گا۔ اس پرتشدد جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجیوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

گشت کے معاہدے کے تحت سرحد پر دونوں فریق اپریل 2020 سے پہلے والی صورت حال پر واپس آجائیں گے۔ تاہم، بھارت اور چین دونوں کے پاس ڈیپسانگ اور ڈیمچوک میں نگرانی کے اختیارات جاری رہیں گے اور کسی غلط فہمی سے بچنے کے لیے گشت پر نکلنے سے پہلے ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی فوجی کمانڈرز باقاعدہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔

ڈیپسانگ اور ڈیمچوک سے بھارتی فوجی پیچھے ہٹے (ANI)

'اعتماد بحالی کی کوشش'

آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے حال ہی میں فوجیوں کے انخلا کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج چین کے ہم منصب کے ساتھ اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بحالی تب ہوگی جب ہم ایک دوسرے کو یقین دلائیں کہ ہم سرحد پر بنائے گئے بفر زون میں دخل اندازی نہیں کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے کہا تھا کہ ڈیپسانگ اور ڈیمچوک میں گشت اور پسپائی پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ واضح ہے کہ اس (معاہدے) پر عمل درآمد میں وقت لگے گا۔ ہماری افواج ایک دوسرے کے بہت قریب آگئی تھیں اور اب وہ اپنے اڈوں پر واپس چلی جائیں گی۔ ہمیں امید ہے کہ 2020 کی صورت حال بحال ہو جائے گی۔" "

Last Updated : 5 hours ago

ABOUT THE AUTHOR

...view details