اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر: جاریہ سال عسکریت پسندی کے 42 واقعات میں 91 افراد ہلاک، ستمبر کے انتخابی مہینے 12 ہلاکتیں - 2024 Militancy and Deaths

جموں کشمیر پولیس نے عسکریت پسندی سے جڑے واقعات اور ہلاکتوں سے متعلق جنوری 2024 سے ستمبر 2024 تک کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سال کے شروعاتی مہینے پر سکون رہے لیکن اپریل سے رجحان بدل گئے۔ انتخابی مہینے میں ہی عسکریت پسندی کے واقعات میں 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جموں و کشمیر: جاریہ سال عسکریت پسندی کے 42 واقعات
جموں و کشمیر: جاریہ سال عسکریت پسندی کے 42 واقعات (File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 30, 2024, 7:05 PM IST

سری نگر: جیسے ہی جموں اور کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے تیسرے اور آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، سیکورٹی فورسز سرحد پار سے عسکریت پسندی کے خطرے کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال عسکریت پسندی سے جڑے 42 واقعات میں عام شہریوں، سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں سمیت 91 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سال 2024 کا آغاز عسکریت پسندی کے نسبتاً کم واقعات کے ساتھ ہوا اور گرمیوں کے عروج کے دوران اس میں اضافہ ہوا۔ جولائی میں ایسے واقعات میں سب سے مہلک اضافہ دیکھا گیا، جس میں 14 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 27 ہلاکتیں ہوئیں۔ ستمبر میں، جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد اسمبلی انتخابات ہوئے، 28 ستمبر کو کولگام اور کٹھوعہ اضلاع میں جھڑپوں میں دو عسکریت پسند اور دو سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جموں و کشمیر میں پہلے تین مہینوں میں صرف چند ہلاکتیں ہوئیں۔ جنوری، فروری اور مارچ میں مجموعی طور پر پانچ ہلاکتیں ہوئیں جن میں چار شہری اور ایک عسکریت پسند شامل تھا۔ اس میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، اپریل تک، رجحان بدل گیا کیونکہ عسکریت پسند اور عام شہری دونوں ہی تنازعات کی بڑھتی ہوئی لہر میں پھنس گئے۔ اپریل میں عسکریت پسندی کے چھ واقعات میں سات ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جن میں تین عام شہری اور چار عسکریت پسند شامل تھے۔ اس کے بعد مئی میں ایک شہری، پانچ عسکریت پسند، اور ایک سیکورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک ہوے۔

جیسے ہی جون کا مہینہ شروع ہوا تشدد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔ جون میں عسکریت پسندی کے آٹھ واقعات میں 21 ہلاکتیں ہوئیں، جن میں نو شہری، گیارہ عسکریت پسند اور ایک سکیورٹی اہلکار شامل تھا۔ جولائی سب سے خونریز مہینہ تھا۔ جولائی میں عسکریت پسندی کے نو واقعات ہوئے۔ اس مہینے میں 14 سیکیورٹی اہلکار اور 13 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

اگست میں عسکریت پسندی سے متعلق سات واقعات میں 11 ہلاکتیں ہوئیں۔ 18 ستمبر 2024 کو شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کے موقع پر ہوے اس تصادم میں ایک شہری، چار سکیورٹی اہلکار، اور پانچ عسکریت پسند شامل تھے۔

صرف ستمبر میں، چار مسلح تصادموں میں 12 ہلاکتیں ہوئیں۔ ان انکاؤنٹروں میں چار سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور نو عسکریت پسند شامل تھے۔ تیسرے مرحلے کی پولنگ کل (منگل) کو ہونے والی ہے، اس لیے سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ، "حساس اضلاع میں وسیع حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، ہماری توجہ ووٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے پر ہے۔ تاہم، سرحد پار سے عسکریت پسندی کا مستقل خطرہ موجود ہے،" ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ، "وہ (عسکریت پسند) ہمیشہ جموں اور کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہماری تکنیکی اور نگرانی نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ وہ ووٹر ٹرن آؤٹ یا خطے میں انتخابی عمل کو متاثر نہیں کر سکیں گے،"۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details