اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں نیشنل کانفرنس کا مقابلہ سیدھا بی جے پی سے ہے: احسان پردیسی - Srinagar Lok sabha Seat - SRINAGAR LOK SABHA SEAT

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور با اثر شیعہ لیڈر آغا سید روح اللہ نے جمعرات کو سرینگر لوک سبھا سیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج کاغذات نامزدگی کا آخری دن ہے۔

احسان پردیسی
احسان پردیسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 3:28 PM IST

کشمیر میں نیشنل کانفرنس کا مقابلہ سیدھا بی جے پی سے ہے:احسان پردیسی

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما احسان پردیسی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سبھی پانچ سیٹوں پر این سی کا مقابلہ بلواسطہ طور بی جے پی سے ہے،کیونکہ اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس وغیرہ بی جے پی کی ہی پارٹیاں ہیں۔
ان باتوں کا اظہار احسان پردیسی نے سرینگر پارلیمانی حلقے کے این سی امیدوار آغا سید روح اللہ کے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کے دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر میں نیشنل کانفرنس کا مقابلہ سیدھے طور بی جے پی سے ہے،کیونکہ اپنی پارٹی دراصل بی جے پی کی ہی بی پارٹی ہے اور اب پیپلز کانفرنس بھی کھل کر ان کے سپورٹ میں آئی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ان مذکورہ پارٹیوں کی ہار طے ہے اور لوگ ان جماعتوں کو پہلے رد کر چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آغا روح اللہ کی سرینگر نشست سے جیت طے ہے، کیونکہ این سی ہی ایسے ہی جماعت ہے جس نے یہاں کے لوگوں کی ترجمانی بہتر طور کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اگرچہ انڈیا بلاک کا حصہ ہیں، لیکن یہاں پی ڈی پی اور این سی علحیدہ علحیدہ طور انتخابات لڑرہے ہیں اور اُس پارٹی کا ایسا ہی مقابلہ ہے جیسا کہ این سی دیگر جماعتوں سے ہیں۔

مزید پڑھیں:روزگار کے مواقع فراہم کرنا این سی کی اولین ترجیح
واضح رہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست کے لیے این ای امیدوار آغا روح اللہ نے کاغذات نامزدگی کئے۔آج نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریج تھی۔کاغذات کی جانچ پڑتال کل یعنی 26 اپریل ہوگی اور امیدوار اپنے کاغذات 29 اپریل تک واپس لے سکتے ہیں۔اس نشست میں چوتھے مرحلے کے تحت 13 مئی کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ایسے میں یہ دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ کیا سرینگر پارلیمانی سیٹ کے لیے کس پارٹی کا امیدوار اپنی جیت درج کر کے پارلمینٹ پہنچنے میں کامیاب ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details